16 July 2017

سعودی عرب میں مقیم وہ احباب جو اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں:

                        HajjLocal Haj Portallocalhaj.haj.gov.sa

سعودی عرب میں مقیم وہ احباب جو اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں:
حکومت سعودیہ نے حج سے متعلق سارا کام کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے۔
درج ذیل لنک کو کھولیں:
(1-) لنک یہ رہا
http://localhaj.haj.gov.sa
( 2)- اپنی زبان کا انتخاب کیجیئے
(3-)اس صفحہ پر آپ کو ( 3 ) تین مختلف قسم کے حج پیکیج نظر آیہں گے۔
* حج عمومی (اس پیکیج میں ساری خدمات شامل ہیں)
* سستا حج پیکیج۔
* آسان اور سادہ حج پیکیج
( 4-) اپنی پسند کا حج پیکیج منتخب کرنے پر آپ کو اس ضمن میں سارے معلمین (مطوفین) نظر آئیں گے۔
( 5)- آپ کسی معلم کا نام اس کی کمپنی کی نوعیت سے، اس کے شہر کی نسبت سے، یا اس کی پیش کردہ خدمات کی نوعیت سے، یا جمرات سے کتنی مسافت پر ہے کی مناسبت سے پسند کرسکتے ہیں۔
( 6-) پیکیج پسند کر چکنے کے بعد: 
ا: آپ کو ایک فارم بھرنا ہوگا
ب: اگر پہلے حج کر چکے ہیں تو بھی چند ایک ایسی شروط ظاہر ہونگی جن کی بناء پر آپ حج کر سکتے ہیں جیسے: کسی متوفی کیلئے حج، کسی کا حج بدل وغیرہ۔
( 7 )- اس مرحلے کے بعد آپ کے موبائل پر ایک پیغام ملے گا کہ آپ بنک میں جا کر اتنی رقم جمع کرا دیں۔
( 8 )- پیسے بھر چکنے کے بعد آپ کو ایک اور پیغام آئے گا جس میں آپ کا حج اجازت نمبر وغیرہ درج ہوگا،
( 9-) اس کے بعد آپ (بوابہ الحج) نامی سائٹ پر جا کر اپنا ایگریمنٹ اور تصریح چھاپ سکتے ہیں۔
( 10)- یہی ایگریمنٹ اور تصریح بمع اپنے فوٹو ، اقامہ کی کاپی، بلڈ گروپ اور حفاظتی ٹیکوں کے لگوانے کے ثبوت کے ساتھ اپنے معلم تک پہنچائیے۔
وزارۃ الحج نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص اس سال حج کرنا چاہتا ہے وہ یکم ذوالقعدہ1438 بروز اتوار کو صبح 8 بجے اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن طریقہ کار کے مطابق کرائے تاکہ حج ادا کر سکے۔
http://localhaj.haj.gov.sa
آپ کی معلومات کیلئے:ؒ
آسان اور سادہ حج پیکیج کی قیمت 3000 ریال ہے۔
سستے حج پیکیج کی قیمت 3000 ریال سے لیکر 5250 ریال تک ہے۔
اور عمومی حج پیکیج کی قیمت 5893 ریال سے لیکر 11890 ریال تک ہے۔

قیمتوں کا یہ تفاوت، جمرات سے مسافت، بذریعہ بس یا بذریعہ ريل، خیموں کی نوعیت یا دیگر خدمات کی کمی و بیشی کی وجہ سے ہے۔
طالب دعا
صداقت جاويد

No comments:

Post a Comment

حفاظت