خاتون کے پیٹ سے 20 کلووزنی رسولی نکال دی گئی
مظفرگڑھ:
صدر اسپتال کے سرجن نے خاتون کے پیٹ کا کامیاب آپریشن کرکے 20 کلووزنی رسولی نکال دی۔
نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں وزنی رسولی ہونے کے باعث اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور جب صدر اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں بہت بڑی رسولی موجود ہے۔
سپتال سرجن ڈاکٹراکبرچانڈیہ اور ان کی میڈیکل ٹیم نے خاتون مریضہ کے پیٹ کا آپریشن کرکے رسولی نکالی دی جس کا وزن 20 کلو بتایا جاتا ہے۔ ڈاکٹراکبرچانڈیہ کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا جس میں اتنی بڑی رسولی نکالی گئی تاہم کامیاب آپریشن کے بعد اب خاتون مریضہ صحت مند زندگی بسر کرسکتی ہے۔